سکردو میں سیاحت کے فروغ سے اقتصادی ترقی کی نئی راہ کھل سکتی ہے،چیئرمین سینیٹ
Share your love
اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی قیادت میں سینیٹرز نے سکردو کا نجی دورہ کیا۔چیئرمین سینٹ نے کہا کہ سکردو میں سیاحت کے فروغ سے اقتصادی ترقی کی نئی راہ کھل سکتی ہے۔
وفد میں سینیٹرز مشاہد حسین سید، محمد عبدالقادر، محسن عزیز اور سابق سینیٹر محمد جاوید عباسی شامل تھے، چیئرمین سینیٹ نے سکردو کے دلکش قدرتی مناظر اور شاندار ثقافت کا بھرپور نظارہ کیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سکردو میں مختلف مشہور سیاحتی مقامات کا دورہ بھی کیا، انہوں نے خطے کے شاندار قدیم ثقافتی ورثے اور قدرتی حسن کو سراہا۔
اس موقع پر صادق سنجرانی نے کہا کہ سکردو میں ایک نمایاں سیاحتی مقام بننے کے لیے تمام ضروری عناصر موجود ہیں، سکردو میں سیاحت کے فروغ سے اقتصادی ترقی کی نئی راہ کھل سکتی ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بے مثال قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ سکردو کا سب سے بڑا اثاثہ اس کے عوام ہیں، خطے کی کمیونٹی کی ہم آہنگی اور برادرانہ بقائے باہمی ملک کے باقی حصوں کے لیے ایک متاثر کن مثال ہے۔