جی 20 اجلاس اور مودی سرکار کے مصنوعی چہرے سے نقاب اتر گیا
Share your love
اسلام آباد:جی 20 اجلاس اور مودی سرکار کے مصنوعی چہرے سے نقاب اتر گیا۔ کولی کیمپ کی کچی آبادی کو لکڑی کے سہاروں اور سبز پردوں کی مدد سے چھپا دیاگیا،جی 20 اجلاس کے مہمانوں کی گزرگاہ ہونے کے باعث مودی سرکار نے اسے عالمی منظر نامے سے اوجھل کرنے کی ناکام کوشش کی ۔
حال ہی میں بھارت جی 20 اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے،اس سلسلے میں مودی حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے۔
مودی نے اپنا اصل چہرہ دنیا سے چھپانے کے بھونڈے اقدامات کیے ،کولی کیمپ جنوبی دہلی کے وسنت وہار کے وسط میں واقع کچی آبادی ہے،یہ کچی آبادی دہلی کے جدید ہوٹلوں سے چند ساعتوں کی دوری پر ہے۔
جی 20 اجلاس کے مہمانوں کی گزرگاہ ہونے کے باعث مودی سرکار نے اسے عالمی منظر نامے سے اوجھل کرنے کی ناکام کوشش کی ۔ یہ پہلی بار نہیں، متعدد بار مودی سرکار کی جانب سے یہاں کے رہائشیوں کو اس اذیت سے دوچار کیا گیا۔کچی آبادی کو سبز پردے تان کر مودی سرکار اور جی 20 کے پوسٹرز لگا کر چھپانے کی کوشش کی گئی۔
کولی کیمپ کے رہائشیوں کے مطابق مودی سرکار نے اپنی ناکامی اور گھناوٴنے کردار کو چھپانے کے لئے انہیں دنیا کی نظروں سے اوجھل کیایہاں کے رہائشی پہلے ہی انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔
رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اجلاس کی آڑ میں ان کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے ۔نقل و حرکت پر پابندی سے دیہاڑی داڑ مزدوروں کو روزگار کے حوالے سے شدید مشکلات درپیش ہیں۔
کیمپ میں مقیم رہائشی مودی کے اس اقدام پر نہایت برہم ہیں انکاکہنا ہے کہ یہ ہمیں کیڑے مکوڑے سمجھتے ہیں، ہم جانور نہیں انسان ہیں، رہائشیوں نے دہائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ گھٹن ہونے لگی ہے ہوا تک نہیں آتی۔
رہائشیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جھوٹی لیپا پوتی کی بجائے پکے مکانات بنائے جائیں، مودی سرکار کی لاکھ پردہ داری کے باوجود اس کا گھٹیا چہرہ پوری دنیا کے سامنے کھل کر آگیا ہے۔