Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ایشیا کپ ،پاک بھارت ٹاکرا ،ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مشکلات سے دو چار، بارش کے بعد میچ دوبارہ جاری

Share your love

کولمبو: ایشیا کپ سپر 4مرحلے میں بھارت کیخلاف 357 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، میچ بارش کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا۔

357 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے 22 اوورز میں 85 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں ۔اس سے قبل ابتدا میں کپتان بابر اعظم 10 جبکہ امام الحق 9 سکور بنا کر آؤٹ ہوگئے، فخر زمان اور محمد رضوان بھی پویلین لوٹ گئے۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ریزرو ڈے میں گزشتہ روز بارش کے باعث معطل کیے جانیوالے پاک بھارت میچ کو دوبارہ شروع کیا گیا جس میں بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 122 اور کے ایل راہول نے 111 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان روہت شرما نے 56 اور شمبن گِل نے 58 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کولمبو میں جاری اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

گزشتہ روز بارش کی وجہ سے صرف 24.1 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا، جس میں بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔

ایشیاکپ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کو مسلسل بارش اور گراؤنڈ فیلڈ خراب ہونے کی وجہ سے معطل کر کے ریزرو ڈے پر منتقل کردیا گیا تھا، ریزرو ڈے پر آج وہیں سے کھیل شروع ہو گا جہاں گزشتہ روز ختم ہوا تھا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!