امریکا 5 قیدیوں کی رہائی کے بدلے ایران کو 6 بلین ڈالر فنڈز منتقل کرے گا
Share your love
واشنگٹن: جوبائیڈن انتظامیہ نے 5 امریکی قیدیوں کے بدلے 6 بلین ڈالر فنڈز ایران کو منتقل کرنے کی اجازت دے دی، فنڈز جنوبی کوریا سے قطر منتقل کیے جائیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس کی کمیٹیوں کو بھیجی گئی دستاویز میں پہلی بار حکومت نے باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے کہ وہ 5 امریکی شہریوں کی آزادی کو محفوظ بنانے کے معاہدے کے تحت امریکا میں زیر حراست 5 ایرانیوں کو بھی رہا کر رہی ہے۔
6 بلین ڈالر کی منتقلی کے بعد ایران قیدیوں کو واپس امریکا بھیج دے گا، جو بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رقوم کی منتقلی سے ایران کو صرف محدود فائدہ ملے گا کیونکہ فنڈز صرف انسانی مسائل کے حل کیلئے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔