Enter your email address below and subscribe to our newsletter

آرمی چیف کا دورہ ترکیہ، رجب طیب اردوان، وزرائے خارجہ و دفاع سے ملاقات،ترکیہ مسلح افواج کی پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا

Share your love

انقرہ: پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے ترکیہ کا دورہ کیا۔آرمی چیف نے خطہ میں امن کے لیے ترکیہ فوج کی کوششوں کو سراہا، آرمی چیف نے ترکیہ کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ تیاریوں کی تعریف بھی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی، سفارتی اور فوجی تعاون کا ایک حصہ ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، خارجہ اور دفاع کے وزرا سے ملاقات کی، آرمی چیف نے جنرل سٹاف کے کمانڈر اور بری و فضائیہ کے کمانڈروں سے بھی ملاقات کی۔

آرمی چیف نے ملاقاتوں میں دفاع اور تربیت کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر زور دیا، جنرل سید عاصم منیر نے خطہ میں امن کے لیے ترکیہ فوج کی کوششوں کو سراہا، آرمی چیف نے ترکیہ کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ تیاریوں کی تعریف بھی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک رہنماؤں نے رواں سال فروری میں ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے دوران پاکستانی آرمی انجینئرز کی پیشہ ورانہ خدمات کا بھی اعتراف کیا، آرمی چیف نے انقرہ میں ترکیہ کے عظیم رہنما مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی اور پھول رکھے۔

آرمی چیف کی ترک لینڈ فورسز کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا، وزیر دفاع اور کمانڈر ترک لینڈ فورسز نے آرمی چیف کو پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں “لیجن آف میرٹ سے نوازا ۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات مضبوط اور برادرانہ ہیں جو ہمیشہ قائم رہیں گے، پاک فوج ترکیہ کی بَری افواج کو متعدد شعبوں میں مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان مصیبت اور خوشی کے لمحات میں ہمیشہ اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے، پاکستان دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرتا رہے گا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!