Enter your email address below and subscribe to our newsletter

سٹار فرانسیسی فٹبالر ڈرگ ٹیسٹ مثبت آنے پر پابندی کے شکنجے میں آ گئے

Share your love

پیرس : فرانس کی فٹبال ٹیم کے سٹار کھلاڑی پال پوگبا کو ڈرگ ٹیسٹ کے بعد عبوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

20 اگست کو یوڈینسی کے خلاف میچ کے بعد اٹالین کلب یووینٹس کے 30 سالہ فرانسیسی کھلاڑی پال پوگبا کا ڈرگ ٹیسٹ لیا گیا تھا۔

اٹلی کی نیشنل اینٹی ڈوپنگ ٹربیوبل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پوگبا کی ٹیسٹااسٹیرون کی رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ ان کے دوسرے سیمپل کے ٹیسٹ کے نتیجے کا انتظار ہے۔

ڈوپنگ ٹریبونل کے مطابق ڈرگ ٹیسٹ کے بعد پوگبا کو عبوری طور پر معطل کیا گیا ہے، اگر اُن کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تو اُن پر 2 سے 4 سال کی پابندی لگ سکتی ہے۔

دوسری جانب پال پوگبا کا کہنا تھا کہ انہیں پہلے بھی ایک آرگنائیزڈ کرائم گینگ کی جانب سے بلیک میلنگ کرکے فٹبال سے باہر کرنے کی کوشش کی گئی تھی، ان سے 11.1 ملین یورو مالیت کا بھاری تاوان طلب کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی میتھیاس پوگبا کو بھی اسی معاملے میں مشکوک سرگرمیوں کی بنیاد بنا کر ستمبر 2022 میں حراست میں لیا گیا تھا، بعد ازاں دسمبر میں انہیں رہا کردیا گیا تھا۔

پال پوگبا نے مانچسٹر یونائیٹڈ سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد گزشتہ برس ٹیورن کے پراسیکیوٹرز کے سامنے معاملے کی شکایت بھی کی تھی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!