Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ڈیوس کپ، پاکستان نے انڈونیشیا کو ہرا کر انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے گروپ ون کیلئے کوالیفائی کرلیا

Share your love

اسلام آباد: ڈیوس کپ ورلڈ گروپ 2 میں انڈونیشیا کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستان نے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے گروپ ون کیلیے کوالیفائی کر لیا۔

انٹرنیشنل ٹینس و پاکستان ٹینس فیڈریشن کے اشتراک سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے ورلڈ کلاس گراس ٹینس کورٹس پر کھیلے جانے والے میگا ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے مد مقابل مہمان انڈونیشا کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر عالمی ٹینس کی رینکنگ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔

پاکستان نے انڈونیشیا کے خلاف ڈیوس کپ مقابلہ جیت لیا ، سنگلز مقابلوں کے بعد ڈبلز میں بھی پاکستان نے کامیابی حاصل کر لی، پہلے سنگلز مقابلے میں اعصام الحق ںے انڈونیشیا کے ڈیوڈ اگونگ سوسانتو کو 1-6 اور 4-6 سے ہرا کر کورٹس سے باہر جانے کا راستہ دکھایا۔

دوسرے سنگلز میں عقیل خان نے انڈونیشیا کے گوناوان تریسموونتارا کو 5-7 اور 4-6 سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی جیت کو کنفرم کردیا، ڈبلز میں عقیل خان اور اعصام الحق کی جوڑی نے انڈونیشین جوڑی کو6-3، 5-7 اور 2-6 شکست سے دو چار کیا۔ ان فتوحات کے بعد پاکستان ٹینس کھیلنے والے دنیا کے دو سو ممالک میں ٹاپ 32میں آگیا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!