Enter your email address below and subscribe to our newsletter

تائیوان کا مسئلہ چین اور امریکا کے تعلقات میں پہلی ریڈلائن ہے ،چینی وزیر خارجہ

Share your love

بیجنگ : چین کے وزیر خا رجہ وانگ ای نے واضح کیا ہے کہ تائیوان کا مسئلہ چین اور امریکا کے تعلقات میں پہلی ناقابل تسخیر ریڈلائن ہے۔

چینی میڈ یا کے مطابق کمیو نسٹ پا رٹی آف چا ئنہ سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے دفترِ امورِ خارجہ کے ڈائریکٹر وانگ ای نے کہ ہے کہ امریکا کو چین -امریکا تین مشترکہ اعلامیوں کی پاسداری کرنی چاہیے اور تائیوان کی علیحدگی کی حمایت نہ کرنے کے اپنے وعدے پر عمل کرنا چاہیے۔

چین کی ترقی کی ایک مضبوط ، داخلی محرک قوت ہے جو ناگزیر تاریخی منطق کی پیروی کرتی ہے، اسے روکا نہیں جا سکتا ہے اور چینی عوام کے جائز ترقیاتی حقوق سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔

وانگ ای کے امریکی صدر کے امورِ قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت میں دونوں سربراہان مملکت کے بالی اجلاس میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد جاری رکھنے، دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی تبادلوں کو برقرار رکھنے اور چین ،امریکا ،ایشیا بحرالکاہل خطے کےامور، بحری امور اور خارجہ پالیسی پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان اہلکاروں کے تبادلے میں مزید مدد اور سہولت فراہم کرنے کے اقدامات اور ایشیا بحرالکاہل خطے، یوکرین، جزیرہ نما کوریا اور دیگر بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!