Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس،فل کورٹ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

Share your love

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں زیر سماعت پریکٹس اینڈ پروسیجرز بل کیس سے متعلق فل کورٹ کی سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا۔

تحریری حکم نامہ تین صفحات پر مشتمل ہے، حکم نامے میں سٹے آرڈر خارج کرنے کا ذکر نہیں، حکم نامہ کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر بل ابھی زیر سماعت ہے، چیف جسٹس کے مطابق وہ دو سینئر ججز سے بینچ کی تشکیل پر مشاورت کریں گے، دوران سماعت دو درخواست گزاروں اور اٹارنی جنرل کے دلائل سنے۔

حکم نامہ میں مزید کہا گیا اٹارنی جنرل نے بتایا کہ انہوں نے اہم کیس کیلئے ویانا جانا ہے، اٹارنی جنرل نے ججز کے سوالات کے جواب دینے کیلئے وقت مانگا ہے، کیس کی مزید سماعت تین اکتوبر کو ہوگی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!