Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پاکستان کو ماحولیاتی اور تکنیکی تعاون کے ذریعے موسمیاتی انصاف ملنا چاہیے،نگران وزیراعظم

Share your love

نیویارک:نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کاکہنا ہےکہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہے، ملک کو درپیش چیلنج سے نمٹنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان 2030 تک اپنی توانائی کی 60 فیصد ضروریات متبادل توانائی کے ذرائع سے حاصل کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر 100 ارب ڈالر لاگت آئے گی جس کیلئے ہمیں عالمی مدد کی ضرورت ہے۔

نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو ماحولیاتی اور تکنیکی تعاون کے ذریعے موسمیاتی انصاف ملنا چاہیے۔

دوسری جانب امریکا میں اقوام متحدہ (یو این) جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وبائی امراض سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ کورونا ویکسین کی تقسیم میں بھی عدم مساوات سامنے آئی۔

انوار الحق نے کہا کہ وبائی امراض کی روک تھام کے لئے ویکسینز کی دستیابی ہر ایک کیلئے ممکن بنانا ضروری ہے، حقوق دانش کے نام پر غریب ملکوں کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ نہیں رکھنا چاہیے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!