Enter your email address below and subscribe to our newsletter

میشا شفیع کونئے ملک میں کن مشکلات کاسامنا کرناپڑاگلوکارہ نے بتادیا

Share your love

اوٹاوا:پاکستان کی نامور اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک میں ایک مشہور گلوکارہ اور سپر اسٹار تھیں لیکن کینیڈا میں اْنہیں اپنی شناخت بنانے کے لیے دوبارہ سے محنت کرنی پڑی۔

پاکستانی نوجوانوں کی پسندیدہ اور مقبول ترین ہپ ہاپ اور پاپ گلوکارہ میشا شفیع نے پاکستان سے کینیڈا منتقل ہونے پر پیش آنے والی مشکلات پر پہلی پر بات کی ہے۔

گلوکارہ نے کینیڈا سے ایک پاکستانی میڈیا آوٴٹ لیٹ کے ساتھ بات کرتے ہوئے پاکستان اور بیرون ملک کی زندگیوں میں فرق سے متعلق بھی کھل کر بات کی۔گلوکارہ میشا شفیع کا کہنا تھا کہ لاہور اور ٹورنٹو کی زندگی میں بڑا فرق ہے، ٹورنٹو کے عوام نے اْنہیں بہت محبت دی۔

مشکلات پر بات کرتے ہوئے گلوکارہ نے اعتراف کیا کہ اْنہیں پاکستان جیسا مقام حاصل کرنے کے لیے ٹورنٹو میں نئے سرے سے محنت اور جدو جہد کرنی پڑی۔

میشا شفیع نے اپنے اس انٹرویو کے دوران بتایا کہ اْنہیں یہ بات غلط یا بری نہیں لگی، انہوں نے اس بات کو اتنا سوچا نہیں کہ لاہور سے ٹورنٹو منتقل ہونے کے بعد اْنہیں اپنا مقام بنانے کے لیے جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے۔

میشا شفیع نے پاکستانی خصوصاً دیسی کھانوں سے اپنے لگاوٴ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر اِنہیں بیرونِ ملک تین دن تک دیسی کھانا کھانے کو نہ ملے تو وہ بیمار پڑ جاتی ہیں، ٹورنٹو میں ہوٹلوں پر بھی دیسی کھانے ملتے ہیں لیکن وہ گھریلو کھانوں کی شوقین ہیں۔

اْن کا مزید کہنا تھا کہ میں نے دیسی کھانوں کے اپنے شوق کی وجہ سے ہی کینیڈا میں کھانا بنانا بھی سیکھ لیا ہے۔

خیال رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع اور گلوکار علی ظفر نے ایک دوسرے کے خلاف ہتک عزت کے مقدمات دائر کر رکھے ہیں۔

میشا اور علی ظفر میں جاری قانونی جنگ کے دوران ہی گلوکارہ چند برسوں قبل پاکستان سے مستقل بنیادوں پر کینیڈا منتقل ہو گئی تھیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!