نوازشریف، آصف زرداری سمیت مزید 18 ریفرنسز کا ریکارڈ جمع
Share your love
اسلام آباد:نیب ترمیم کالعدم کے فیصلہ پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے، نوازشریف، آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف سمیت مزید 18 ریفرنسز کا ریکارڈ جمع کروادیا گیا ۔
قومی احتساب بیورو80 ریفرنسز میں سے 44 ریفرنسز کا ریکارڈ اب تک احتساب عدالتوں میں جمع کروا جا چکا ہے جبکہ آج سابق وزیر اعظم نواز شریف،یوسف رضا گیلانی اور سابق صدر آصف زرداری کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کا ریکارڈ بھی جمع کروا دیا گیا۔
سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف کار کے رینٹل ریفرنس کا ریکارڈ بھی جمع کروا دیا گیا ہے،آصف علی زرداری کے خلاف آٹھ ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے ریفرنس کا ریکارڈ بھی جمع کروادیا گیا۔
نیب حکام کی جانب سے تینوں ریفرنسز احتساب عدالت نمبر 3 میں جمع کروایا گیا جبکہ دوسری جانب عدالتی حکام کی جانب سے جمع کروایا گیا ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔
احتساب عدالت نمبر 1 میں آج مزید 4 ریفرنسز کا ریکارڈ جمع کروایا گیا احتساب عدالت نمبر 2 میں آج مزید 2 ریفرنسز کا ریکارڈ جمع کروادیا گیا احتساب عدالت نمبر 3 میں آج مزید 12 ریفرنسز کا ریکارڈ جمع کروا دیا گیا۔