Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ڈاکٹر امجد ثاقب چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مقرر

Share your love

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر امجد ثاقب کی بطور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ڈاکٹر امجد ثاقب پاکستانی سماجی کاروباری، انسانی ہمدرد، مصنف اور سابق سرکاری ملازم ہیں۔ انہوں نے اخوت فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی جو صفر شرح سود پر مائکرو فنانس کریڈٹ پروگرام چلاتی ہے۔ یہ تنظیم غریب خاندانوں کو اپنا روزگار شروع کرنے کے لیے مالی اعانت فراہم کرتی ہے۔

امجد ثاقب متعدد کتابوں کے مصنف اور مختلف اخبارات میں کالم لکھتے رہے ہیں۔ وہ متعدد قومی اور بین الاقوامی اعزازات کے حامل ہیں جن میں ستارہ امتیاز پاکستان کا اعلیٰ سول ایوارڈ بھی شامل ہے۔

امجد ثاقب 1957ء میں کمالیہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1982ء میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور سے ایم بی بی ایس کیا اور جامعہ پنجاب سے پبلک ایڈمنسٹریشن (ایم پی اے) میں ماسٹر ڈگری مکمل کی۔

امجد ثاقب نے 1995ء میں امریکی یونیورسٹی واشنگٹن ڈی سی سے ہیوبرٹ ایچ ہمفری فیلوشپ بھی حاصل کی۔ 1985ء میں انہوں نے ڈی ایم جی میں سول سروس میں شمولیت اختیار کی اور مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیتے رہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!