Enter your email address below and subscribe to our newsletter

سکھ رہنماؤں کا کینیڈین وزیراعظم کے اقدام کا خیر مقدم

Share your love

سکھ رہنماؤں نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکے اقدام کا خیر مقدم کیاہے۔تحریک خالصتان کے سرگرم رکن ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد کینیڈین وزیراعظم کے واضح موقف کو دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سکھ برادری نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے بیانات اور تحقیقاتی عمل کو بے حد سراہا۔

سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ “کینیڈین وزیراعظم نے اپنی پارلیمنٹ میں واضح طور پر کہا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی ایجنسیاں ملوث ہیں”یہ بات کینیڈین وزیراعظم نے ملکی سربراہ ہونے کی حیثیت سے انتہائی ذمہ داری کے ساتھ کی ہے۔

ڈاکٹر گروندر سنگھ نے کہا کہ “کینیڈین وزیراعظم کے بیان کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے کیا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اس قتل کو کینیڈا کی خودمختاری کے خلاف قرار دیا”کینیڈین پارلیمنٹ میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے بیان نے سکھ برادری کے کینیڈا میں سکھوں کے معاملات میں بھارت کی دخل اندازی کے الزام کی تصدیق کردی۔بھارت کا کینیڈا میں سکھوں کے معاملات میں بے جا دخل اندازی کا وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے جی 20 اجلاس میں بھی ذکر کیا۔

کینیڈین وزیراعظم کے جی 20 بیان پر بھارتی میڈیا نے بہت مذاق اڑایا مگر کینیڈین وزیراعظم نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ بیان دیا”کینیڈین سیاست اور سکھوں کے معاملات میں بھارت کی بے جا دخل اندازی خطرناک ہے۔

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھوں کے لئے آواز اٹھا کر یہ ثابت کیا کہ وہ ذمہ دار ریاست کے سربراہ ہیں۔

گیانی رگھبیر سنگھ نے کہا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل نے ماضی میں ہونے والے سکھوں کے قتل عام کی یاد تازہ کردی”اگر واقعی بھارتی ایجنسیاں ہردیپ سنگھ کے قتل میں ملوث ہیں تو یہ انتہائی افسوناک اور شرمناک بات ہے”اس وقت کینیڈین وزیراعظم ںے سرعام بھارت پر ہردیپ سنگھ کے قتل کا الزام لگایا ہے اس میں بھارتی سرکار تعاون کرے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!