Enter your email address below and subscribe to our newsletter

چینی سائنسدان نے بھارت کا چندریان 3سے متعلق بھانڈا پھوڑ دیا

Share your love

بیجنگ:چینی سائنسدان نے بھارت کے چندریان 3 مشن کے چاند کے قطب میں اترنے کا دعویٰ جھوٹا ثابت کردیا۔

بھارت کا چندریان 3 مشن اگست کے آخری عشرے میں چاند پر اترا تھا، مشن کی کامیابی کے بعد بھارت چاند پر سافٹ لینڈنگ کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک جب کہ چاند کے قطب جنوبی پر پہنچنے والا پہلا ملک بن گیا تھا۔

مگر اب چین کے چاند کے مشنز سے متعلق پروگرام کے بانی سائنسدان نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی مشن چاند کے قطب جنوبی کے قریب نہیں اترا، چندریان 3 قطب جنوبی سے 619 کلومیٹر دور موجود ہے۔

چینی سائنسدان Ouyang Ziyuan نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بھارت کی جانب سے چاند کے قطب جنوبی پر اترنے کا دعویٰ درست نہیں، چندریان 3 مشن کے اترنے کا مقام 69 ڈگری جنوبی عرض بلد تھا جو کہ قطب کے قریب نہیں، درحقیقت چاند کا قطب جنوبی 88.5 اور 90 ڈگری جنوبی عرض بلد کے درمیان ہے۔

چینی سائنسدان کے اس بیان پر انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!