Enter your email address below and subscribe to our newsletter

آزاد کشمیر میں اضافی بلوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں شدت، آزادی چوک میدان کارزار بن گیا

Share your love

مظفرآباد : آزاد کشمیر میں مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف جاری احتجاجی دھرنوں کو ختم کرنے اورعوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا دائرہ آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع تک پھیل گیا۔پر امن مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم آزادی چوک میدان کارزار بن گیا۔

آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے والے پر امن مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم آزادی چوک میدان کارزار بن گیا پولیس کے لاٹھی چارج اور مظاہرین پر انسوگیس کے شیل پھینکے کے باعث متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے ۔

مظاہرین کے پتھراؤسے ڈی ایس پی اشتیاق گیلانی زخمی ہوا مظاہرین نے دوبارہ آزادی چوک پہنچ کر دھرنا شروع کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد راجہ طاہر ممتاز کے مطابق مظاہرین کو آزادی چوک میں صرف دو گھنٹوں کیلئے جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

مظفرآباد شہر میں شٹرڈاون ہڑتال اور مظاہرین پر پولیس کے لاٹھی چارکے نتیجہ میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

آزاد کشمیر میں مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف جاری احتجاجی دھرنوں کو ختم کرنے اورعوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا دائرہ آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع تک پھیل گیا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!