میڈیکل کالجز میں حافظ قرآن طلبہ کو اب اضافی نمبر نہیں ملیں گے
Share your love
لاہور:پنجاب حکومت نے صوبے کے سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی پالیسی تبدیل کر دی ہے، حافظ قرآن امیدوارں کے اضافی نمبر میرٹ سے حذف کر دیے گئے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں سال حافظ قرآن کو اضافی نمبر پی ایم ڈی سی کے کہنے پر نہیں دے ریے، پی ایم ڈی سی نے اس بارے فیصلہ سپریم کورٹ کے 6 رکنی بینچ کے فیصلے کے بعد کیا۔
حافظ قرآن بارے نئی پالیسی پر عمل درآمد رواں سال داخلوں پر ہو گا، حافظ قرآن کو اضافی 20 نمبر دیے جاتے تھے، حافظ قرآن کو 20 نمبر ایف ایس سی کے نمبروں میں شامل ہوتے تھے۔