Enter your email address below and subscribe to our newsletter

الیکشن کمیشن نے غیر ملکی مبصرین کیلئے پالیسی گائیڈ لائنز مانگ لیں

Share your love

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین کے مشاہدہ کے لئے وزارت خارجہ سے پالیسی گائیڈ لائنز مانگ لیں۔

عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین کے مشاہدہ کا معاملہ پر الیکشن کمیشن نے وزارت خارجہ کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا الیکشن کمیشن عام انتخابات کے مشاہدہ کے لئے اوپن ڈور پالیسی رکھتا ہے، الیکشن کمیشن وزارت خارجہ کے ذریعے غیرملکی مبصرین کو دعوت نامے بھجوائے گا۔

الیکشن کمیشن نے خط کے ذریعے وزارت خارجہ سے دعوت ناموں کے لئے ایس اوپیز اور واضح پالیسی گائیڈ لائنز مانگ لیں، الیکشن کمیشن نے وزارت خارجہ سے الیکشن مشاہدہ کے لئےغیرملکی تنظیموں کی فہرست بھی طلب کر لی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!