Enter your email address below and subscribe to our newsletter

حکومت میں آنے کے بعد ہم تمام سیاسی جماعتوں سے بات کریں گے،سعد رفیق

Share your love

تلہ گنگ: سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہم کسی سے انتقام نہیں لیں گے، حکومت میں آنے کے بعد پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کریں گے۔

خواجہ سعد رفیق نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں حکومت میں آنے کے بعد ہم تمام سیاسی جماعتوں سے بات کریں گے، پی ٹی آئی سے بھی گفتگو کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت پاکستان کو آگے لے جانے کے لئے ضروری ہے، اکیس اکتوبر محض نواز شریف کی واپسی کا دن نہیں ہے بلکہ یہ پاکستان کی تاریخ کا دھارا بدلنے کا دن ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم کسی سے انتقام نہیں لیں گے، ہم بدلے کی بات نہیں کریں گے، پاکستان کی خاطر سب سے بات کریں گے، ملک کے ساتھ ظلم کرنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں، وہ پوری قوم کے سامنے آ چکے ہیں، وہ قبروں میں بھی اتر جائیں ان کا جرم معاف نہیں ہو گا۔

ان کاکہناتھاکہ چند سالوں سے جو پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا اس نے ملک کا بیڑا غرق کردیا۔

سعد رفیق نے کہا کہ جس طرح چند سابق جرنلز، سابق ججز اور صحافیوں نے مل کر ایک غیر سنجیدہ اور ناتجربہ کار کو پرموٹ کیا اور ملک کا مہاتما بنایا اس سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، عوام نوازشریف کو اکثریت دلا کر اقتدار میں لائے تاکہ ہم آزادانہ فیصلے کرسکیں، ہم کسی کو گھسیٹنے کی بات نہیں کرتے، ہم کسی کو چور ڈاکو نہیں کہتے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں گھٹیا اور بازاری زبان کے خلاف ہیں، تین بار وزیراعظم رہنے والے میاں نوازشریف کو ہر بار غیر آئینی طریقے سے حکومت سے نکالا گیا۔

سعد رفیق نے کہا کہ عوام اکیس اکتوبر کو لاہور میں میاں نوازشریف کا فقیدالمثال استقبال کرکے مخالفین اور دوسروں کو بتا دیں کہ نواز شریف جیسا مدبر سیاست دان ہی ملکی تعمیر و ترقی کا ضامن ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!