Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ورلڈکپ، انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

Share your love

احمد آباد: انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں، آئی سی سی کرکٹ ون ڈے ورلڈکپ کا سب سے بڑا میلہ بھارت میں سج گیا ہے، پہلے میچ میں انگلینڈ کے نیوزی لینڈ کیخلاف 4 کھلاڑی واپس پویلین لوٹ گئے۔

ورلڈکپ کا افتتاحی میچ احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی وکٹ 40 رنز پر گری، اوپنر بلے باز ڈیوڈ ملان 14 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے جبکہ انگلش ٹیم کا دوسرا نقصان 64 رنز کے مجموعی سکور پر جونی بیرسٹو کی وکٹ گرنے پر ہوا وہ 33 رنز بنا کر چلتے بنے۔

دوسری جانب ٹاس کے موقع پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ وارم اپ میچ کے بعد اچھی تیاری کی ہے، کین ولیمسن صحت یاب ہو رہے ہیں، وہ ایونٹ کے اگلے میچز میں دستیاب ہوں گے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے باوٴلنگ ہی کرتے، بین سٹوکس انجری کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھیلیں گے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!