Enter your email address below and subscribe to our newsletter

نگران حکومت کا آئی ایم ایف شرائط پرکھاد فیکٹریوں کیلئے رواں ماہ سےگیس مہنگی کرنےکا فیصلہ

Share your love

اسلام آباد :نگران حکومت نے آئی ایم ایف شرائط پرکھاد فیکٹریوں کیلئے رواں ماہ سےگیس مہنگی کرنےکا فیصلہ کرلیا۔ فرٹیلائزر مینوفیکچررز کیلئے گیس قیمتوں میں 278 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو روپے اضافہ کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ، پٹرولیم اور صنعت و پیداوار کے حکام نے آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ سے ورکنگ مکمل کرنے کا عندیہ دے دیا۔

کھاد کارخانوں کو گیس سبسڈی نہ دی جائے۔ آئی ایم ایف نے حکومت کو یہ اقدام اٹھانے سے روک دیا۔

آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت فرٹیلائزر مینوفیکچرر رواں ماہ سے گیس مہنگی کریں گے، ذرائع کا کہنا ہےکہ فرٹیلائزر مینوفیکچررزکیلئے گیس قیمتیں 302 روپے سے بڑھا کر 580 روپے فی ایم ایم بی ٹوکی جائے گی۔ اس فارمولے کے تحت فرٹیلائزر مینوفیکچررز کیلئے گیس قیمتوں میں 278 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو روپے اضافہ کیا جائے گا۔

فیڈاسٹاک کیلئے فرٹیلائزر مینوفیکچررز کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس556 روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔ گیس نرخ بڑھانے کیلئے وزارت خزانہ،پٹرولیم اور صنعت وپیداوار حکام کی جانب سے ورکنگ کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ فرٹیلائزر مینوفیکچررز کیلئے گیس قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ سے پہلے کیا جائے گا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!