Enter your email address below and subscribe to our newsletter

سکھوں کو نشانہ بنانے کیخلاف آسٹریلیا میں احتجاج، آسٹریلوی حکومت سے بھارت کو لگام ڈالنے کا مطالبہ

Share your love

میلبورن : آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں بھارت کی جانب سے سکھوں کو نشانہ بنانے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ۔مظاہرین نے آسٹریلوی حکومت سے بھارت کی کارروائیوں کو لگام ڈالنے کا بھی مطالبہ کیا۔

ہزاروں سکھوں نے فیڈریشن سکوائر سے پارلیمنٹ تک واک کی ، سکھوں کے احتجاج کا مقصد کینیڈا میں بھارتی ایجنٹوں کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ کے قتل سے آسٹریلوی حکومت کو آگاہ کرنا تھا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت بیرون ملک آباد سکھ رہنماؤں کو خالصتان تحریک سے روکنے کیلئے راستے سے ہٹا رہا ہے۔

مظاہرین نے آسٹریلوی حکومت سے بھارت کی کارروائیوں کو لگام ڈالنے کا بھی مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ کینیڈا میں خالصتان رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد کینیڈین حکومت کی جانب سے قتل کا الزام بھارتی خفیہ ایجنسیوں پر لگایا گیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا تھا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!