حکومت کے بروقت اقدامات کی بدولت آشوب چشم کے کیسوں میں نمایاں کمی
Share your love
لاہور: نگران پنجاب حکومت کے بروقت اقدامات کی بدولت صوبے میں آشوب چشم کے کیسوں میں نمایاں کمی ہو گئی، آشوب چشم کے کیس 15 ہزار سے کم ہو کر 2 ہزار پر آگئے۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے زیر صدارت اجلاس ہوا، صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جاوید اکرم، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری سکول ایجوکیشن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اجلاس میں سکولوں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا، محسن نقوی نے کہا کہ حکومت کے فوری اقدامات سے ہی آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی کمی آئی ہے۔