الیکشن کمیشن کی عام انتخابات سے متعلق ضابطہ اخلاق میں مناسب ترامیم کی یقین دہانی
Share your love
اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات سے متعلق سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد جاری ضابطہ اخلاق کے ڈرافٹ میں مناسب ترامیم کی یقین دہانی کروا دی اور واضح کیا کہ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کروائے گا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا ۔جس میں ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ مختلف سیاسی پارٹیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے ڈرافٹ ضابطہ اخلاق پر فیڈ بیک لیا اور انہوں نے ضابطہ اخلاق کے سلسلے میں اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔
الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ضابطہ اخلاق کے ڈرافٹ میں مناسب ترامیم کرے گا اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کروائے گا۔
جاری اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن غیر جانبدرانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنائے گا۔