Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا سے قبل احمد آباد کے اسپتالوں میں اچانک مریضوں کا رش بڑھ گیا

Share your love

احمد آباد:کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 14 اکتوبر کو شیڈول پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی شہر احمد آباد کے اسپتالوں میں اچانک مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے۔ کئی اسپتالوں میں پرائیویٹ رومز کی بکنگ کرالی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد کے اسپتالوں میں اچانک مریضوں نے چیک اپ کے لیے بک کرالی ہے جس میں روایتی حریفوں کے میچ سے قبل ایک رات کا قیام شامل ہے۔

ڈاکٹروں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ چیک اَپ “پیکیجز” کے لیے رش سستی رہائش تلاش کرنے کا ایک اسمارٹ آئیڈیا ہے کیونکہ میچ سے پہلے ہوٹل کے کرایوں میں 20 گنا تک اضافہ ہوچکا ہے۔

احمد آباد میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر تشار پٹیل نے رائٹرز کو بتایا کہ پہلے بھی ایسے معاملات دیکھنے میں آئے ہیں کہ لوگ پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے آتے ہیں اور اس دوران وہ اپنے طبی معائنے اور اسپتالوں میں قیام کے لیے بھی وقت لیتے ہیں۔

احمد آباد ہاسپٹل اینڈ نرسنگ ہومز ایسوسی ایشن نے اپنے ممبران کو تنبیہ کی ہے کہ وہ ایسے شائقین کو جگہ نہ دیں۔ ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ اسپتال ایسی درخواستوں پر غور نہ کریں کیونکہ اسپتال بطور ہوٹل استعمال کے لیے نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ پاک بھارت میچ کا شائقین کی جانب سے بے صبری سے انتظار کیا جاتا ہے۔ 29 اگست کو پہلے مرحلے میں میچ کے تمام ٹکٹس صرف ایک گھنٹے میں فروخت ہوگئے تھے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!