Enter your email address below and subscribe to our newsletter

نوازشریف آرہا ہے، مہنگائی سے نجات، پاکستان کی معاشی بحالی کا حل ساتھ لا رہا ہے، مریم نواز

Share your love

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف آرہا ہے، مہنگائی سے نجات، پاکستان کی معاشی بحالی کا حل ساتھ لا رہا ہے، مہنگائی کو ایک ہی شخص نے ختم کیا وہ ہے نوازشریف،عوام کی خدمت میں صرف نواز شریف اہل قرار پائے باقی سب نااہل ثابت ہوئے۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 134 کی یونین کونسلوں کے چیئرمینوں، کونسلروں اور کارکنوں نے ملاقات کی، ملاقات میں 21 اکتوبر کی تیاریوں پر مشاورت اور قائد محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف آرہا ہے، مہنگائی سے نجات، پاکستان کی معاشی بحالی کا حل ساتھ لا رہا ہے، مہنگائی کو ایک ہی شخص نے ختم کیا وہ ہے نوازشریف، ن لیگ کی حکومت تھی تو عوام کو آٹا، گھی، چینی سب سستا ملتا تھا، قائد مسلم لیگ ن کو ہٹایا گیا تو سستا آٹا، گھی، چینی سب عوام کی پہنچ سے نکل گیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں نوازشریف وزیراعظم ہو گا تو ملک اور ان کا گھر چلے گا، پاکستان کو امیر بنانا، عوام کی مہنگائی سے جان چھڑانا نواز شریف کا ایجنڈا ہے، سیاسی استحکام کے لئے عوام قائد مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں۔

چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہا کہ سیاسی استحکام ہو گا تو معاشی ترقی ہو گی، پوری قوم کو نوازشریف ہی متحد کر سکتے ہیں، لیگی قائد کے دِل میں نفرت نہیں، عوام کیلئے محبت ہے، غریبوں کا ساتھی غریبوں کی مدد کرنے واپس آرہا ہے۔

اس موقع پر موجود کارکنان کا کہنا تھا کہ قائد نوازشریف کا شاندار استقبال کر کے ایک نئی تاریخ بنائیں گے، قوم کے اعتماد پر ہمیشہ نوازشریف پورا اترا ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!