ورلڈ کپ، پاکستان نے بھارت کو 192 رنز کا ہدف دیدیا
Share your love
احمدآباد:پاکستان نے ورلڈکپ 2023ء کے 12 ویں میچ میں روایتی حریف بھارت کو جیت کے لئے 192 رنز کا ہدف دے دیا۔
احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان نے 42 اعشاریہ 5 اوورز میں 191 رنز پر بناکر پویلین لوٹ گئی، گرین شرٹس کی طرف سے بابر اعظم 50، محمد رضوان 49 اور امام الحق 36 رنز کے سوا کوئی بیٹر نمایاں پرفارمنس نہ دے سکا۔
دیگر کھلاڑیوں میں عبداللّٰہ شفیق 20 اور حسن علی 12 بناکر میدان چھوڑ گئے جبکہ سعود شکیل 6، افتخار احمد 4،شاداب خان 2، محمد نواز 4اور حارث روف 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
قومی ٹیم کی چوتھی وکٹ کچھ ہی دیر بعد 32.2 اوورز میں 162 رنز پر گر گئی جب سعود شکیل 6 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے اور پھر اسی اوور میں افتخار احمد بھی 4 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔
اس سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ بہت بڑا کراؤڈ ہے، اسٹیڈیم میں اتنے بڑے کراؤڈ کے سامنے کھیل رہے ہیں۔
روہت شرما نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کی وجہ کوئی خاص نہیں ہے، ایشان کشن کی جگہ شُبمن گِل کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ کرتے، اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھرا ہوا ہے، ہم انجوائے کریں گے۔
بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
آج قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
بھارتی ٹیم میں روہت شرما، شُبمن گِل، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، شریاس آئیر، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، جسپریت بمراہ، شردُل ٹھاکر، کلدیپ یادیو اور محمد سراج شامل ہیں۔