Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ڈبلیو ایچ او نے غزہ کے ہسپتالوں سے مریضوں کی بے دخلی کو سزائے موت کے مترادف قرار دے دیا

Share your love

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے غزہ کے ہسپتالوں سے مریضوں کی بے دخلی کو سزائے موت کے مترادف قرار دے دیا۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2 ہزار زیرِ علاج مریض جنوبی غزہ کے بھرے ہوئے ہسپتالوں میں نہیں جا سکتے، 22 اسپتالوں سے مریضوں کی منتقلی کا حکم قابلِ مذمت ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق 10 ہزار اسرائیلی فوجیوں کے غزہ پر زمینی حملے اور قبضے کا منصوبہ ہے، اس دوران کم از کم محدود مدت کے لیے غزہ کو کنٹرول کیا جائے گا۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق یحییٰ سنوار کو قتل کرنا اولین ترجیح قرار دیا گیا ہے اور اسرائیلی فوج کو ہر مشتبہ شخص کو فوری گولی مارنے کی اجازت ہو گی۔

دوسری جانب امریکا کے شہر نیویارک میں یہودیوں نے غزہ کے حق میں مظاہرہ کیا، اس دوران کئی یہودی غزہ پر بمباری اور فاسفورس حملے پر آبدیدہ ہو گئے۔

یہودیوں کا مؤقف تھا کہ غزہ کے عام شہریوں پر حملے توریت کی تعلیمات کے خلاف ہیں۔یہودی شرکاء کا کہنا تھا کہ غزہ میں عام شہریوں پر حملے نسل کشی ہے۔یہودی مظاہرین نے ’ہمارے نام یہ قبول نہیں‘ کے نعرے بھی لگائے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!