ن لیگ کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت مل گئی
Share your love
لاہور: مسلم لیگ ن کو 21 اکتوبر کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت مل گئی۔
ڈپٹی کمشنرلاہور رافعہ حیدر نے جلسے کی اجازت کیلئے این او سی بھی جاری کر دیا۔
قبل ازیں ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس آئندہ دو روز میں ہوگا، مسلم لیگ ن کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت شرائط کیساتھ دی جائے گی۔
ادھر پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت کے حوالے سے انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ تحریک انصاف کی درخواست کا بغور جائزہ لیا لیکن جلسے کی اجازت ملنا مشکل ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف جہاں جلسہ کرنا چاہتی ہے وہاں جلسے کی اجازت دینا ممکن نہیں، تحریک انصاف اگر بڑے گراؤنڈ میں جلسہ کرنا چاہتی ہے تو پھر غور کیا جا سکتا ہے۔