الیکشن کمیشن نے سندھ میں عام انتخابات کی تیاریوں کے جائزہ کیلئے اجلاس طلب کرلیا
Share your love
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سندھ میں عام انتخابات کی تیاریوں کے جائزہ کے لئے اہم اجلاس طلب کر لیا۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ پیر کو کراچی پہنچیں گے، چیف الیکشن کمشنر کے ہمراہ سیکرٹری الیکشن کمشنر اور کمیشن کے دیگر افسر بھی ہوں گے، انتخابات سے متعلق چیف سیکرٹری آفس میں منگل کو اہم اجلاس ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کریں گے، اجلاس میں صوبے میں انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا، صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور دیگر امور پر گفتگو ہوگی۔
چیف سیکرٹری سندھ اجلاس میں صوبے میں انتخابات سے متعلق بریفنگ دیں گے، صوبائی الیکشن کمشنراعجاز انور چوہان بھی اجلاس میں بریفنگ دیں گے۔