ورلڈ کپ، سری لنکا کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری
Share your love
لکھنوٴ: بھارت میں منعقدہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 14ویں میچ میں سری لنکا کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان میچ لکھنوٴ میں کھیلا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں اپنے ابتدائی دو میچز میں فتح حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
ٹاس جیتنے والے سری لنکن کپتان نے بتایا کہ ٹیم میں داسن شناکا اور متیشا پتھیرانا کی جگہ چمیکا کرونارتنے اور لاہیرو کمارا کو شامل کیا گیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم نے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
لنکن ٹائیگرز کو پہلے میچ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں 102 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
آسٹریلیا کو پہلے میچ میں میزبان بھارت نے 6 وکٹوں سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے کینگروز کو 134 رنز سے شکست دی جبکہ ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت سری لنکا آٹھویں اور آسٹریلیا دسویں نمبر پر موجود ہے۔
سری لنکا کی ٹیم میں کپتان کسال مینڈس، کسال پریرا، پتھم نسانکا، سدیرا سمارا وکراما، چریتھ اسالانکا، دھننجایا ڈی سلوا، چمیکا کرونا رتنے، دونیتھ ویلالگے، مہیش تھیکشانا، دلشان مدوشناکا، لاہیرو کماراجبکہ آسٹریلوی اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، مچل مارش، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، جوش انگلس، گلین میکسول، مارکس اسٹونس، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں ۔