پیٹرولیم قیمتوں کی طرح ضروری اشیاء کی قیمتیں بھی اسی طرح کم کی جائیں،نگران وزیراعظم
Share your love
اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارلالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے نتیجے میں، میں نے وفاقی اور صوبائی سطح پر متعلقہ حکام کو پرائس کنٹرول کے سخت طریقہ کار کو فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وی او
نگران وزیراعظم انوارلالحق کاکڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام وزرائے اعلیٰ سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ضروری اشیاء اور خدمات کی قیمتیں اسی طرح کم کی جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام کوششیں پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ پاکستانی عوام کو منتقل کرنے کی طرف مرکوز کی جائیں اور اس پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔