Enter your email address below and subscribe to our newsletter

بلوچستان میں دوران زچگی ماں اور بچوں کی اموات کی شرح دیگر صوبوں سے زیادہ ہے،رپورٹ

Share your love

کوئٹہ: بلوچستان میں زچگی کے دوران ماں اور بچوں کی اموات کی شرح دیگر صوبوں کے مقابلے میں زیادہ ہے جس کی وجہ بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی ہے۔

ملک میں زچگی کے دوران شرح اموات سب سے زیادہ بلوچستان میں ہے جہاں دوران زچگی 1 لاکھ میں سے 298 مائیں جان سے چلی جاتی ہیں۔

سروے رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں دوران زچگی 1 ہزار میں سے 78 اموات ہوتی ہیں جن میں 66 بچے اور 34 مائیں ہوتی ہیں۔

بلوچستان کا خستہ حال انفراسٹرکچر دوران زچگی شرح اموات میں اضافے کا سبب ہے، صوبے کے بڑے شہروں کی نسبت دور دراز علاقوں میں ماں اور بچے کی شرح اموات زیادہ ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ماں اور بچے کی زندگی محفوظ بنانے کیلئے بڑے ہسپتالوں کے علاوہ نچلی سطح پر بھی بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!