ورلڈکپ،246 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقا مشکلات کا شکار ہو گیا
Share your love
دھرم شالا: نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے246 رنز کا ہدف دے دیا، نیدر لینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے، جواب میں جنوبی افریقا مشکلات کا شکار ہوگئی، چھٹی وکٹ 109 رنز پر گر گئی۔
اس سے قبل دھرم شالا میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا اور 43 اوورز تک محدود کر دیا گیا، نیدر لینڈز کی جانب سے وکرم جیت سنگھ 2، میکس او ڈاؤڈ18، کولن ایکرمین 12 رنز بنا کر پویلین لوٹے، سکاٹ ایڈورڈز 78 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کاگیسو ربادا، مارکو جانسن اور لونگی نگیڈی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
میچ کا ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق ایک بجے جب کہ کھیل کا آغاز 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا لیکن بارش کے باعث اس میں تاخیر ہو گئی۔
آج کے میچ کے لیے جنوبی افریقی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، تبریز شمسی کی جگہ جیرالڈ کوٹزے کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔