Enter your email address below and subscribe to our newsletter

نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت آج احتساب عدالت میں ہوگی

Share your love

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت آج احتساب عدالت اسلام آباد میں مقرر ہے۔

احتساب عدالت نے نواز شریف کے 24 اکتوبر تک دائمی وارنٹ معطل کر رکھے ہیں، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں نواز شریف آج پیش ہوں گے۔

نواز شریف کی پیشی کے حوالے سیاحتساب عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، عدالت میں صرف متعلقہ وکلاء اور صحافیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق نواز شریف کے آج پیش نہ ہونے کی صورت میں دائمی وارنٹ بحال کر دیے جائیں گے۔

، نواز شریف کے ساتھ توشہ خانہ کیس میں آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی بھی شریک ملزمان ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!