سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
Share your love
اسلام آباد:اعلیٰ عدلیہ میں ججز کا احتساب شروع ہو گیا، سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت اجلاس ختم، تقریبا دو گھنٹے تک چلنے والے اجلاس میں جسٹس سردار طارق مسعود ،جسٹس اعجاز الاحسن،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم افغان نے بطور ممبر شرکت کی۔
اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایات کا جائزہ لیا گیا. زرائع پاکستان بار کونسل کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 10نومبر تک تحریری وضاحت طلب کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل کونسل کے آئندہ اجلاس میں بطور پراسیکیوٹر پیش ہونگے.جسٹس مظاہر نقوی کو کونسل کی کاروائی کھلی عدالت میں چیلنج کرنے کا اختیار بھی حاصل ہے.بطور جج مستعفی ہونے پر جسٹس مظاہر نقوی پنشن اور دیگر مراعات کے حقدار ہونگے۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو دس نومبر تک تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔