Enter your email address below and subscribe to our newsletter

میں نے زندگی میں 10 بار فلسطین کا دورہ کیا اور وہاں اپنی آنکھوں سے ظلم وبربریت دیکھی،چوہدری سرور

Share your love

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ میں نے زندگی میں 10 بار فلسطین کا دورہ کیا اور وہاں اپنی آنکھوں سے ظلم وبربریت دیکھی۔

لاہور میں فلسطین ریلی کے شرکا سے خطاب میں رہنما مسلم لیگ ق چودھری محمد سرور نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے، 1948ء سے لے کر آج تک اسرائیل فلسطین کے علاقوں پر قابض ہے، فلسطینی صرف اپنا 22 فیصد علاقہ مانگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہیومن رائٹس کو اسرائیل کسی خاطر میں نہیں لاتا، جو ظلم اسرائیل کر رہا ہے وہ کوئی اور ملک کرتا تو معاملہ کچھ اور ہوتا، میں خاموش رہنے پر انٹرنیشنل کمیونٹی کی مذمت کرتا ہوں، غزہ میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔

چودھری محمد سرور نے مزید کہا کہ اسرائیل فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات نہیں، غزہ کے لوگ ایک جیل میں رہ رہے ہیں، یہ پوری دنیا کے مسلمانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کریں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!