Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ورلڈکپ، بنگلا دیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

Share your love

کولکتہ: بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 31 ویں میچ میں بنگلا دیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔ بنگلا دیش کی پاکستان کیخلاف دوسری وکٹ 6رنز پر گر گئی ہے ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بھارتی شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں قومی ٹیم کی کمان بابر اعظم کے سپرد ہے جبکہ بنگال ٹائیگرز کو شکیب الحسن لیڈ کررہے ہیں۔

ٹاس کے موقع پر قومی کپتان بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹاس جیت کر ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے، سکواڈ میں ا?ج 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شاداب خان، امام الحق اور محمد نواز کی جگہ فخر زمان، سلمان علی آغا اور اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یادرہے کہ گرین شرٹس کو فائنل فور مرحلے کی دوڑ میں رہنے کیلئے بنگال ٹائیگرز کو ہرانا ضروری ہے، پاکستان کے پاس سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کا آج آخری موقع ہے۔

ورلڈ کپ 2023ء میں شاہینوں نے 6 میچز کھیلے ہیں جن میں سے 2 میں جیت حاصل کی جبکہ بنگلا دیش کی ٹیم نے بھی 6 میچز میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی ہے، گرین شرٹس 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 7 ویں نمبر پر ہیں جبکہ بنگال ٹائیگرز 2 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 9 ویں نمبر پر ہیں۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والے ون ڈے میچز کے باہمی ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو شاہینوں کا پلڑا بھاری ہے۔

پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں 38 ون ڈے میچز میں مدمقابل آئیں جس میں سے قومی ٹیم نے 33 اور بنگالی ٹیم نے 5 میں کامیابی حاصل کی، ورلڈ کپ میں 2 بار جوڑ پڑا، ایک پاکستان نے جیتا اور ایک میچ میں بنگلا دیش نے فتح سمیٹی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!