Enter your email address below and subscribe to our newsletter

بیٹری کو کمزور کرنے والی مشہور ایپس کا پتہ چل گیا

Share your love

نیویارک: سمارٹ فون صارفین کیلئے بیٹری کا تیزی سے ختم ہونا ایک اہم مسئلہ ہے۔

ماہرین کی جانب سے ایک ایسی مشہور ایپ کی نشان دہی کی گئی ہے جس سے جان چھڑاتے ہوئے بیٹری کی صحت کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔

ویمنز ریسرچ اینڈ ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کی چیف ٹیکنالوجی آفیسر لیون بیئرہلز کے مطابق انسٹاگرام آئی فون صارفین کی بیٹری کیلئے سب سے مضر ایپ ہے، اگر آپ اپنی بیٹری کو تیزی سے گرتا ہوا دیکھیں تو فیس بک جیسی ایپ اس مسئلے کا سبب ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیس بک ایپ کا ڈیلیٹ کیا جانا بیٹری کو 20 فی صد تک جبکہ انسٹاگرام 25 فی صد تک بیٹری کو ضائع ہونے سے بچا سکتی ہے۔

ساتھ ہی وہ سوشل میڈیا ایپ جو ڈیوائس کے پس منظر میں چل رہی ہوں وہ بھی بیٹری کو ختم کرتی ہیں، اس کے باوجود کہ ان ایپ کو استعمال نہ کیا جا رہا ہو۔

لیون بیئرہلز کے مطابق انسٹاگرام یا فیس بک ایپ کا ڈیلیٹ کیا جانا بیٹری کی چارجنگ کا حل ہوسکتا ہے، خاص طور پر تب جب صارف ان کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال نہ کرتے ہوں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!