Enter your email address below and subscribe to our newsletter

جج کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کرنیوالے شہری کو 6 ماہ قید کی سزا

Share your love

نئی دہلی:جج کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کرنے والے شہری کو 6 ماہ قید کی سزا ہوگئی۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت کی عدالتی تاریخ میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے جج کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کرنے والے شہری کو سزا سنا دی گئی۔

یاد رہے کہ شہری نے اپنی ایک درخواست مسترد کرنے والے جج کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

شہری کی شناخت نریش شرما کے نام سے ہوئی جسے دہلی ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ کے جج جسٹس شیلندر کور اور جسٹس سریش کمار کیت کی جانب سے 6 ماہ قید کی سزا کے ساتھ 2 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا جو ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو 7 دن کی اضافی سزا دی جائے گی۔

جج صاحبان نے ریمارکس دیئے کہ نریش شرما کے خلاف رواں سال اگست میں مجرمانہ توہین عدالت کی کارروائی کی گئی لیکن اسے اس پر کوئی پچھتاوا نہیں ہوا، شہری کو توہین عدالت ایکٹ 1971 کے تحت مجرم قرار دیا گیا۔

دہلی ہائی کورٹ کے جج صاحبان نے ریمارکس دیئے کہ مجرم نے جج کو چور قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ مجرمانہ صورتحال کو مزید پیچیدہ بنانے میں ملوث ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!