Enter your email address below and subscribe to our newsletter

شمالی کوریا مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گیا

Share your love

پیانگ یانگ: شمالی کوریا مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گیا، کم جونگ ان نے کورین حکام کو فلسطین کی حمایت کرنے کا حکم دیا۔

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے فلسطین کی حمایت کے بعد حماس کو ہتھیار فراہم کرنے کا امکان ہے۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا ماضی میں حماس کو توپ شکن راکٹ لانچرز بھی فروخت کر چکا ہے، شمالی کوریا غزہ جنگ کیلئے حماس کو مزید ہتھیار دے سکتا ہے۔

ادھر روس نے بھی غزہ پر اسرائیلی بمباری کیلئے اسرائیل اور مغرب کی جانب سے حق دفاع کے جواز کو مسترد کر دیا ہے۔

روسی مندوب نے اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا کوئی حق نہیں، وہ قابض ہے، غزہ پر بمباری کیلئے اسرائیل اور مغرب کے حق دفاع کا جواز درست نہیں، اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں پرآنکھیں بند نہیں کر سکتے۔

خطاب کے دوران روسی مندوب نے مشرق وسطیٰ میں خونریزی روکنے اور سفارتی حل کا مطالبہ بھی کیا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!