واٹس ایپ نے صارفین کیلئے ایک اور اہم فیچر پیش کر دیا
Share your love
کیلیفورنیا: واٹس ایپ میں ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو ویڈیو پلے بیک میں مددگار ثابت ہوگا۔
WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں نئے ویڈیو پلے بیک کنٹرولز کا اضافہ کیا گیا ہے، یہ نیا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔
یہ نیا فیچر یوٹیوب کے ویڈیو پلے بیک کنٹرولز سے ملتا جلتا نظر آتا ہے، اس فیچر سے صارفین کے لیے ویڈیوز کو 10 سیکنڈ ریوائنڈ اور 10 سیکنڈ فارورڈ کرنے میں مدد مل سکے گی، جس کے لیے انہیں بس اسکرین پر 2 بار کلک کرنا ہوگا۔
فی الحال یہ فیچر بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کرایا جائے گا،اس سے قبل واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں الٹرنیٹ پروفائل فیچر بھی متعارف کرایا گیا تھا۔