Enter your email address below and subscribe to our newsletter

سکاٹش فرسٹ منسٹرحمزہ یوسف کی اہلیہ کے والدین غزہ سے نکلنے میں کامیاب

Share your love

ایڈنبرگ:سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کی اہلیہ کے والدین غزہ سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

حمزہ یوسف کی اہلیہ کا خاندان 7 اکتوبر سے اسرائیل فلسطین جنگ شروع ہونے کی وجہ سے غزہ میں پھنسا ہوا تھا۔

حمزہ یوسف نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ ہم بہت مطمئن ہیں کہ نادیہ کے والدین آج صبح رفح سرحد سے غزہ سے واپس آگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام فریقین سے جنگ بندی، انسانی بنیاد پر سرحد کھولنے پر اتفاق رائے کرنے کا مطالبہ دہرا رہے ہیں تاکہ امداد، ایندھن اور دیگر اشیا غزہ کے لوگوں تک پہنچائی جاسکے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے غزہ میں ہسپتالوں اور ایمبولینسوں پر حملے جاری ہیں جن میں مزید 250 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا جس کے بعد شہادتوں کی تعداد 9 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے ۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں القدس ، الشفا اور انڈونیشیائی ہسپتالوں کو نشانہ بنایا، شفا میڈیکل کمپلیکس کے گیٹ پر ایمبولینسز کے قافلوں پر اسرائیلی بمباری میں 14 افراد شہید ہوگئے۔

ادھر امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کے دورہ اسرائیل میں کوئی بڑی پیشرفت نہ ہوئی، اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات میں امریکی وزیرخارجہ کی یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کی محصور آبادی میں امداد تقسیم کیلئے جنگ بندی پر گفتگو کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!