Enter your email address below and subscribe to our newsletter

اسموگ سے بھارت میں ورلڈ کپ کی ٹیمیں پریشان ہوگئیں

Share your love

نئی دہلی:اسموگ کی وجہ سے بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے موجود ٹیمیں پریشان ہو گئی ہیں۔

سری لنکا نے ہفتے کو آرون جیٹلے اسٹیڈیم میں شیڈول ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا جبکہ بنگلادیشی اسکواڈ نے ماسک پہن کر ٹریننگ کی۔

فضائی آلودگی میں بھارت کا دارالحکومت دہلی دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔

اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ صورتِ حال کا جائزہ لے رہے ہیں، کھلاڑیوں کی صحت کی حفاظت کا خیال رکھیں گے۔

آئی سی سی نے کہا کہ بھارتی بورڈ کے ساتھ مل کر ماہرین کی اس حوالے سے رائے لے رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں کو ڈگ آؤٹ کے بجائے ڈریسنگ روم میں بیٹھنے کا کہا جائے گا، اسٹیڈیم کے اطراف پانی کے چھڑکاؤ کا بھی پلان زیرِ غور ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے 2 روز میں بھی دہلی میں آلودگی میں بہتری کا امکان نہیں، ایئر کوالٹی انڈیکس کا بڑھنا میچ کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، دہلی میں جمعرات کو ایئر ایمرجنسی ڈیکلیئر کی گئی تھی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!