پی آئی اے کا آپریشن مکمل بحال نہ ہو سکا، آج بھی 14 پروازیں منسوخ
Share your love
کراچی: قومی ایئر لائنز کا آپریشن مکمل طور پر بحال نہ ہو سکا۔
پی آئی اے ذرائع کے مطابق آج بھی مزید 14 پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ ایندھن بحران کے باعث 19 روز میں 788 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔
کراچی سے سکھر پی کے536، پی کے 537 اور کراچی سے گوادر پی کے 503 اور پی کے 504 جبکہ کراچی سے دبئی پی کے 213 منسوخ ہوئیں۔
اسی طرح مسقط سے کراچی پی کے 226، اسلام آباد سے سکھر پی کے 631 اور پی کے 632 جبکہ اسلام آباد سے کوئٹہ پی کے 325 اور پی کے 326 اور اسلام آباد سے دبئی پی کے 233 کی پروازیں اڑان نہ بھر سکیں۔
پی آئی اے ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے دبئی 224، پشاور سے مسقط 259 اور دبئی سے پشاور 284 کی پروازیں بھی روانہ نہ ہوئیں۔