Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ورلڈ کپ،بھارت کاجنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 327 رنز کا ہدف

Share your love

کولکتہ: بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے 37ویں میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 327 رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارتی شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہونیوالے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور شبمن گل نے کیا تاہم کپتان روہت شرما 40 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، شبمن گل 23، شریاس ایر 77 اور کے ایل راہول 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی پانچویں وکٹ 285 کے مجموعی سکور پر گری جب سوریا کمار یادیو 22 رنز بنا کر شمسی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، ویرات کوہلی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 چوکوں کی مدد سے 101 رنز کی ناقابل شکست اننگر کھیلی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا ، مارکو جانسن، تبریز شمسی اور لنگی نگیڈی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کرکٹ کے میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں اب تک اپنے 7،7 میچز کھیل چکی ہیں جن میں سے بھارت تمام میچز میں ناقابل شکست رہا ہے جبکہ ساؤتھ افریقہ نے 7 میں سے 6 میچز میں فتح حاصل کی اور ایک میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!