غزہ کے لوگوں کو امداد کی فوری ضرورت ہے،فلسطینی وزیر اعظم
Share your love
یروشلم:فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو بین الاقوامی تحفظ کی ضرورت ہے۔
فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں ، اسرائیل غزہ میں مظالم ڈھا کر جنگی جرائم کو مرتکب ہو چکا ہے۔
محمد اشتیہ نے کہا کہ اسرائیلی فوج حماس کیخلاف نہیں بلکے نہتے شہریوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے، غزہ کے لوگوں کو امداد کی فوری ضرورت ہے ، فوری طور پر جنگ بندکی جائے گی۔