کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں اہم ورلڈ ریکارڈ بن گئے
Share your love
لاہور: بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں اب تک کئی ورلڈ ریکارڈ بن چکے ہیں جبکہ ایونٹ کے اختتامی میچز ابھی باقی ہیں۔
ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ نے بنایا ہے، پروٹیزنے سری لنکا کے خلاف 428 رنز بنا کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
ورلڈ کپ 2023ء میں ایک میچ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی بنا، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے میچ میں دونوں اننگز کو ملا کر مجموعی طور پر 754 رنز بنے۔
آسٹریلوی بیٹر میکسویل نے بھی ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی، گلین میکسویل ون ڈے کرکٹ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ڈبل سنچری کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹر بنے۔
گلین میکسویل آسٹریلیا کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میں ڈبل سنچری سکور کرنے والے پہلے بلے باز بھی بن گئے۔
اس کے علاوہ ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز دینے کا منفی ریکارڈ حارث رؤف کے نام رہا، حارث رؤف 9 میچز میں سب سے زیادہ 533 رنز لٹانے والے کرکٹر بن گئے ہیں۔