جو ٹرائل بند کمرے میں عمومی رسائی کے بغیر ہو وہ غیر آئینی ہے،وکیل سلمان اکرم راجا
Share your love
اسلام آباد:سینئر قانون دان اور چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل سلمان اکرم راجا نے بند کمرے کے ٹرائل کو غیر قانونی آئینی قرار دے دیا ۔
سائفر کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جو ٹرائل بند کمرے میں عمومی رسائی کے بغیر ہوگا وہ غیر آئینی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ خصوصی عدالت کے جج کا انتخاب کس بنیاد پر کیا گیا؟
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید کہا کہ اب تمام معاملات سپریم کورٹ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔