غزہ میں جارحیت، بلیز نے بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے
Share your love
کینٹیکی:اسرائیل کی غزہ پر مسلسل جارحیت کے باعث وسطی امریکی ملک بلیز نے بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیے۔
خبررساں ادارے کے مطابق بلیز کی حکومت نے گزشتہ روز اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سات اکتوبر کے بعد مستقل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔
دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کے حملے کے بعد بولیویا، کولمبیا، چلی اور ہونڈوراس پہلے ہی اس سے سفارتی تعلقات منقطع کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیل کی فلسطین پر جارحیت جاری ہے اور اسرائیلی حملوں سے اب تک 11 ہزار 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔